امریکا اور اسرائیل ایران میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، سید مجتبیٰ خامنہ ای

دشمن مختلف حربے استعمال کر کے ایرانی قوم کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

May 28, 2026 · اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایران میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سید مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مختلف حربے استعمال کر کے ایرانی قوم کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ، اقتصادی دباؤ اور سیاسی پروپیگنڈے کے بعد اب ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد ایرانی عوام کو دباؤ میں لانا اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں اور دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔