یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے، فائل فوٹو
یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے، فائل فوٹو

سپریم جوڈیشل نے جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے شکایات سپریم جوڈیشل کونسل ممبرزکو بھجوا دیں،سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا باقاعدہ آغازکرد یا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمدعلی شیخ ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں ۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے پاس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل اجلاس بلانے کااختیار ہے ۔