میئرکراچی انتخاب:عمران خان نے جماعت اسلامی کی حمایت کی توثیق کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی حمایت کے اعلان کی توثیق کردی ۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 43 چیرمینز کی نشستیں جیتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے 87 چئیرمین کی نشستیں جیتی ہیں ،میئر منتخب کرنے کے لئے 124 نشستیں درکار ہیں ،اسی طرح پیپلز پارٹی کے پاس 104 نشستیں موجود ہیں،اگر پی ٹی آئی کے تمام نمائندے جماعت اسلامی کو ووٹ دیتے ہیں تو ان کی مجموعی طور پر 130 نشستیں ہوں گی ۔

۔پیپلز پارٹی بظاہر نشستوں میں کم پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کے بعد مضبوط پوزیشن میں ہے ،جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان جبکہ پیپلز پارٹی کے متوقعہ امیدوار بیرسٹر مرتضی وہاب ہیں۔