عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،سہیل راجپوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس سندھ سیکریٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک راجہ خرم شہزاد، سیکریٹری سروسز خالد حیدر شاہ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آغا فخر سمیت فوڈ اتھارٹی کے دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش۔ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کے رواں سال سندھ فوڈ اتھارٹی حکام نے 201 اسپتالوں میں کینٹین کی انسپکشن کی ہے۔ صوبے میں 5546 ملک شاپ جب کے 810 برف کے کارخانوں پر چھاپا مارا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کے 4087 گوشت کے دوکان، 2159 مینوفیکچرنگ یونٹ، 9834 بیکریوں پر بھی معیار چیک کرنے کے لئے چھاپا مارا گیا ہے۔ انہونے مزید بتایا کے کراچی میں 269 آر او پلانٹ کی انسپکشن کر کے 67 آر او پلانٹ کے خلاف کاروائی کی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے فوڈ اتھارٹی کے سروسز رولز جلد بنائے جائیں۔انہوں نے سیکریٹری خوراک کو ہداہت کرتے ہوئے کہا کے صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کے سروسز رولز کی منظوری لی جائے۔

انہوں نے کہا کے فوڈ اتھارٹی کا کام بہت اہم ہے جس کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی میں ٹیکنیکل اسٹاف کو کانٹریکٹ پر مارکیٹ سے لیا جائے۔ انہونے مزید کہا کے عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے کے تمام شہروں میں ضروری اشیاء کی انسپکشن کرے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ضلع سطح پر دفاتر بنانے کے لئے زمین فراہم کی جائے گی۔