کراچی:شاہراہ فیصل پر150 فٹ بلند قومی پرچم لہرادیا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کی شاہراہ فیصل پر 150 فٹ بلند قومی پرچم کا افتتاح کردیاہے۔قومی پرچم ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے صدر دفتر کے سامنے گرین بیلٹ پر نصب کیا گیاہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جب میں استنبول جاتاتھا تو وہاں بلند ترین پرچم دیکھ کر خواہش تھی کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی قومی پرچم لگاؤں، اور آج یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید 18 سے 20 پرچم شہر کی مختلف شاہراہوں پر لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو عوام کو تقسیم کرنے سازش کی،ہم نے 31مئی کو اس بلند ترین قومی پرچم کے ذریعے قوم کو جوڑا ہے۔