فائل فوٹو
فائل فوٹو

مئیرنامزدگی پر مرتضی وہاب کا پارٹی قیادت سے اظہار تشکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی کی جانب سے میئر کراچی کے لئے نامزدگی پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے پوری پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی اور کراچی کے عوا م کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ
مجھے کراچی کے میئر کے عہدے کے لیے نامزد کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے جس پر وہ چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف علی زرداری، ادی فریال تالپور صاحبہ اور پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کے شکرگزار ہیں اور ان کے پاس شکریہ ادا کرنے لیے الفاظ موجود نہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں کراچی کا شہری ہوں، یہ شہر میری رگوں میں رچا بسا ہوا ہے۔میرے لئے اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں ہوگا کہ میں اپنے عظیم شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاو¿ں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی اور انتظامی کے ساتھ مل کر پورے شہر کوترقی کی جانب لے جاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں کا خصوصی شکریہ جنہوں نے بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے بہت محنت کی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم سب مل کر کام کریں گے،پانی سیوریج ٹرانسپورٹ روڈ انفراسٹریکچر کو بہتر کیاجائےگا،نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرینگے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں ڈیلیور کریں گے۔جئیے بھٹو۔