گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، فائل فوٹو
گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی: مرمتی کام کیلئے سوئی گیس کی فراہمی 13 مقامات پر بند رہے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کی درخواست پر سوئی گیس کی لائن منتقلی پر گیس کی فراہمی 13 مقامات پر بند رہے گی ۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن )میونسپل سروسز( کے سینئر ڈائریکٹر کی درخواست پر حبیب بینک پلازہ کے قریب آئی آئی چندریگر روڈ کے ساتھ گزرنے والی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کی ری لوکیشن کے منصوبہ پے 7 جون رات 10 بجے سے 8 جون صبح 5 بجے (7 گھنٹے) کے لئے گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی اور تیرہ علاقوں میں صارفین کو گیس بندش کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ان میں ،لیاری ،گارڈن ،صدر ،آواری ہوٹل ،پی سی ہوٹل ،میریٹ ہوٹل ،سول اسپتالTBS ،آرام باغ ایریا ،کھارادر ، آئی آئی چندریگر روڈ ایریا،نیشنل بینک TBS ،ایم سی بی ٹاور اور کراچی اسٹاک ایکسچینج ایریا شامل ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں صارفین کو پیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔