کراچی: سپرہائی وے پر ڈمبر کی ٹکر سے حافظ قرآن لڑکا جاں بحق،بھائی زخمی

کراچی(امت نیوز ) سپرہائی وے پر تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار حافظ قرآن ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا،دونوں بھائی امتحانات میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔سہراب گوٹھ تھانے کے حدود میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار19 سالہ رضوان جاں بحق اور دوسرا بھائی 17 سالہ سلمان شدید زخمی ہوگیا،جنہیں فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دونوں حقیقی بھائی سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کےرہائشی تھے اورامتحاانت میں شرکت کے بعد گھرجارہے تھے۔متوفی رضوان دسویں جماعت اور درس نظامی کاطالب علم تھا،زخمی سلمان نویں جماعت اوردرسی نظامی کاطالب علم ہےدونوں بھائی حافظ قرآن بھی ہیں۔متوفی رضوان چاربھائیوں میں بڑااورزخمی سلمان دوسرے نمبرپرہےدونوں بھائیوں کےوالدمسجدمیں پیش امام ہیں۔حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا تاہم پولیس نےڈمپرکوقبضےمیں لےکر فرارڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسرے واقعے میں نیو کراچی تھانے کے علاقے سلیم سینٹرکے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ بچے کی شناخت2 سالہ افتخارعلی ولد انتظارعلی کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق بچہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا اور اپنی والدہ کے ہمراہ دوائی لینے کے لیے آیا ہوا تھاوالدہ بچے کوگود میں لیکر سڑک عبور کر رہی تھیں کہ موٹرسائیکل سوارسے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچہ والدہ کی گودسے سڑک پر گرکرجاں بحق ہوگیا۔پولیس نےقانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔