کراچی : لیاری گینگ وار کا کارندہ دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار

کراچی (امت نیوز) پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ ملزم کو مصدقہ اطلاعات کے بعد آپریشن کے دوران مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت عبدالخلیل اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم خلیل اشرف کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔