ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، فائل فوٹو

کراچی، نشے کے عادی باپ نے سوتیلے کمسن بیٹے کو گلا دبا کرمار ڈالا

کراچی (امت نیوز)نشے کے عادی باپ نے سوتیلے کمسن بیٹے کو گلا دبا کرمار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے  ملیر سعودیہ کالونی میں سفاک ملزم نے کمسن سوتیلے بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کھوکھرا پار حکمت اللہ کا کہنا تھا ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 3 سالہ عبدالہادی کو اس کے سوتیلے باپ اسلم نے گلا دبا کر قتل کیا ہے اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا مقتول کی ماں گھر پر موجود نہیں تھی۔

مقتول کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر اکثر نشہ کرنے کے لیے رقم کا تقاضہ کرتا تھا اور نہ دینے پر بیٹے سے مار پیٹ کرتا تھا، جب وہ گھر آئیں تھیں تو بیٹے کو بے ہوش حالت میں پایا جسے اسپتال لے کر پہنچیں تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی، پولیس نے گرفتاری کے لیے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔