بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیمپس میں 5 ویں عالمی کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیمپس میں دو روزہ 5 ویں انٹرنیشنل کانفرنس ابن سینا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، کالج آف فیزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر ڈاکٹر خالد گوندل بطور مہمان خاص شریک ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ڈی جی بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار ہلال نے دوران خطاب علم دوستی اور ریسرچ کو فوقیت دینے پر شرکاء کی خدمات کو سراہا، WHO کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا گنارتنا نے نئی تحقیق کے حصول پر زور دیا۔

کانفرنس میں ملکی، غیر ملکی اسکالرز نے تحقیقی مقالات پیش کئے جبکہ سائینٹفک پیپرز، ورکشاپس اور پوسٹر کامپٹیشن کا انعقاد کیا گیا اور عمدہ کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے گئے، ڈین ہیلتھ سائنسس میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شہلا بقائی نے کانفرنس کے بنیادی اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ اختتام پر ڈی جی یونیورسٹی نے مہمان خصوصی کو سووینئر پیش کیا۔