ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ، فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ، فائل فوٹو

روسی تیل کی آمد:پٹرولیم نرخوں میں30 سے 40 روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان

اسلام آباد(امت نیوز)  روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد پیٹرولیم نرخوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس سے پاکستان پہنچنے والے تیل کے جہاز سے آف لوڈنگ کی جا رہی ہے اور رات گئے تک 6 ہزار بیرل تیل جہاز سے اتارا جا چکا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی معاہدے کے تحت ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔  روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی اور ان میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ پی آر ایل ریفائنری میں ریفائن ہو گی، جس میں پارکو بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ آئندہ 2 ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔ پاکستان اور روس کے درمیان ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل تیل کا معاہدہ طے ہوا ہے، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد 7 لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔

روسی تیل سے قیمتوں سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔