کراچی : سمندری طوفان کے باعث انٹر امتحانات ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسمی خرابی کے باعث انٹر امتحانات ملتوی کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ کمشنر کراچی کی طرف سے سمندری طوفان کے باعث شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کرنے کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے بروزبدھ 14 جون اور برو ز جمعرات 15 جون 2023 ء کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی کیے گئے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔