کراچی : فیکٹری اموات،جاں بحق افراد کے ورثاء، زخمیوں کیلئے امدادی رقم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے ایس کے ڈائنگ فیکٹری میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادی رقم کی منظوری دیدی، سیکریٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 پانچ لاکھ، زخمیوں کو 1 ایک لاکھ امدادی رقم دی جائے گی، اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے 65 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے 31 مارچ 2023 کو ایس کے ڈائنگ فیکٹری میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔