ڈاؤ یونیورسٹی: آج صبح اور شام کے امتحانات ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے(آج) 14جون کوصبح اور شام کے وقت منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔ناظم امتحانات ڈاکٹر فواد شیخ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق فیصلے کا اطلاق ڈاؤ میڈیکل کالج اور اطلاق ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج اوجھا کیمپس دونوں پر ہوگا۔

ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید معلومات کےلیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں ۔