خبردار، ہوشیار:کراچی میں آج بارش کے پہلے 2 گھنٹے انتہائی خطرناک قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرسائیکلون وارننگ سینٹرنے کراچی میں آج (جمعرات) طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بارش کے ابتدائی 2 گھنٹے انتہائی خطرناک قراردے دیئے،ڈائریکٹرسائیکلون وارننگ سینٹر نے بتایا طوفان سے کراچی بھی شدید متاثرہوگا،جمعرات کو تیزہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوگی اورابتدائی دو گھنٹے خطرناک ہوںگے۔

کراچی میں جمعرات کو پہلے ایک گھنٹے کی بارش بہت شدید ہوگی،پہلے گھنٹے میں 60 سے 70 ملی میٹر بارش کا امکان ہے تاہم بارش وقفے وقفے سے ہفتے تک جاری رہیگی۔