مرتضی وہاب 173 ووٹ حاصل کرکے میئر منتخب ہوئے، نذر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر نذر عباس کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب میئر کراچی اور سلمان عبد اللہ ڈپٹی مئیر کراچی کی نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت ریٹرننگ افسر نذر عباس نے کہا کہ آج اہم دن تھا، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوا تمام جماعتوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تمام امیدواروں نے خوشگوار ماحول میں ووٹنگ کا عمل کرایا۔ مرتضی وہاب نے 173 ووٹ حاصل کیے۔ مرتضی وہاب میئر کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کو 160 ووٹ ملے۔پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بھی 173 ووٹ حاصل کیے۔

جماعت اسلامی کے سیف الرحمن کو بھی 160 ملے۔ 32 ارکان غیر حاضر رہے۔ 31 کا تعلق پی ٹی آئی اور 1 کا ٹی ایل پی سے تھا۔ فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہے۔