”بپر جوئے“ کی شدت میں کمی، کراچی کے ساحل پر نافذ دفعہ 144 ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طوفان ”بپر جوئے“ کی شدت میں کمی آنے کے بعد کمشنر کراچی نے دفعہ 144 ختم کردی۔کراچی میں طوفان ”بپر جوئے“ کی شدت میں کمی آنے کے بعد کمشنر کراچی نے دفعہ 144 ختم کردی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہریوں کو ساحل اور سمندر میں نہانے کی اجازت ہوگی، جب کہ ساحل سے ملحقہ سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو اور ملحقہ شاہراہوں پر لگی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

کمشنرکراچی نے شہر میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کردیا ہے، اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق فعال ہوں گے اور امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔