فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی : انٹر کے ملتوی شدہ امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر ملتوی کئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت 14 جون کا ملتوی پرچہ 19 جون ، 15 جون کا بیس جون اور 16 جون کا ملتوی پرچہ 21 جون کو ہوگا۔

ناظم امتحانات انٹر بورڈکراچی کا کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات بیس جون سے بیس جولائی تک ہوں گے۔یاد رہے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر 14، 15 اور 16 جون کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا، اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی نے اعلان کیا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔