انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ بروز جمعرات 6جولائی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔جن امیدواروں کو 25جون 2023ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہ ہوں وہ بروز پیر 26جون 2023ء سے انٹربورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے اپنے ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈزحاصل کرسکتے ہیں۔

امیدواروں کو ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز کے حصول کیلئے امتحانی فارم اور فیس جمع کروانے کی رسید، میٹرک کے سرٹیفکیٹ یا مارکس شیٹ کی کاپی اور رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔