کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ساڑھے پانچ نمبر پر گھر میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 2 بچوں کا باپ 40 سالہ عرفان قتل ہوگیا، مقتول کی پھولوں کی دکان تھی۔ پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 6 سے ساڑھے 7 کے درمیان 3 ڈکیت عقب سے مقتول عرفان کے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی اور گھبراہٹ میں رقم چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واقعہ میں کورنگی میں سرگرم بنگالی ڈکیت گینگ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔دوسری جانب مقتول عرفان کی بھابھی نے بیان دیا ہے کہ ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور پہلے مجھے یرغمال بنایا پھر بچوں کے سرپرپستول تانی،ملزمان نے جاتے ہوئے مقتول کے کمرے کا دروازہ کھلوایا اورلوٹ مار کی،دیورنے مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے،مزید تفتیش جاری ہے۔