جامعہ کراچی: 14 جون کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے 14 جون 2023 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ۔بی اے، بی ایس سی (پاس) سال دوئم اور ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے 14 جون کو ملتوی ہونے والے امتحانا ت اب 27 جو ن کو ہوں گے،ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے، بی ایس سی (پاس) سال دوئم اور ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات کے 14 جون کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے

بی اے ریگولر وپرائیوٹ اوربی ایس سی (پاس) سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2022 ء اور ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2022 ء کے 14 جون2023 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 27 جون 2023 ء کو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ امتحانی مراکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔