کشمیر کلچرل نائٹ سیزن 4 کا انعقاد 24جون کو آرٹس کونسل کراچی میں ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوائن ہینڈز ویلفیئرآرگنائزیشن اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اشتراک سے 24 جون 2023، بروز ہفتہ شام 7 بجے آرٹس کونسل اوپن ایئر تھیٹر میں مشہور کشمیری فوک گلوکار شان میر کے ساتھ کشمیر کلچرل نائٹ سیزن 4 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل شان میر کے اعزاز میں مختلف جگہوںپر تین سیزن میگا کنسرٹ منعقد ہو چکے ہیں۔ شان میر کے کراچی میںمقیم سینکڑوں مداح اس پروگرام میں شرکت کریں گے، یاد رہے کنسرٹ میں داخلہ کے کوئی ٹکٹ یا پوشیدہ چارجز نہیں ہی۔ پروگرام میں مختلف گلوکار جن میںنادر سواتی،سجاد علی شہکی ،ارشد ملنگی،عاشق بٹ،ہما کنول، آصف تنولی، ماہ نور خان اورساجدعلی شاعر شامل ہیں، بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔

پروگرام کی سرپرستی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی پی پی آزاد کشمیر سندھ زون، سردار عاطف قیوم کررہے ہیں اور منتظمین کی ایک کمیٹی جوائن ہینڈز کے صدر شاھد محمود شاھد کی نگرانی میں ترتیب دی گئی ہے جو کہ سید عبد الباسط،نعیم احمد، عبدالستار مندرہ، حماد احمد خان،اشعر سعید، ماجد علی سید،وسیم عباسی، سجاد علی شہکی، چوہدری غلام عباس، شاہد محی الدین، سلیم عباسی، آفاق بشیر، سلمان شاہ، احمد جاوید،ملک فیصل ثانی و دیگر پر مشتمل ہے۔

خصوصی طو رپر شرکت کرنے والے مہمانوں میں گل کشمیر کے ایم ڈی منیر مغل، چودھری ثمر سراج ایم ڈی ثمر فاﺅنڈیشن، محمود الحسن اعوان صدر کراچی ڈویژن پی پی پی آزاد جموں و کشمیر، ملک منیر کشمیری، راجہ وسیم، سردار ارشاد، سردار ظفر حیات سینئر رہنما پاکستان آزاد جموں و کشمیر پی پی پی، چودھری فاروق چیئرمین یو سی 7 رہنما پی پی پی، چودھری منظور اور چودھری یوسف گجر، راجہ وسیم اوپلنس بلڈر، ابرار مغل، اعجاز مغل NSL، میر عارف اور میر مشکور مغل شامل ہیں۔