ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، فائل فوٹو

کراچی : پانی کےٹینک میں 6 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)باغ کورنگی میں زیرزمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔باغ کورنگی سیکٹر 10 اے میں گھرکے زیرزمین پانی کے ٹینک میں گرنے کے بعد کمسن لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوا۔متوفی کی شناخت 6 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جو محلے میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، اس دوران شایان گلی میں 60 گزکے پلاٹ پر بنے ہوئے پرانے مکان کے ٹینک میں گرگیا۔

مکان میں کسی کی رہائش نہیں تھی، شایان کے ٹینک میں گرنےکی اطلاع پر اہلخانہ اور اہل محلہ جمع ہوگئے اورانھوں نےفوری طور پرکمسن لڑکےکونکال کر جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔