سندھ میں حکومتی، پارٹی عہدے الگ کئے جائیں، جیالوں کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پارٹی عہدوں کے ساتھ حکومتی عہدے رکھنے والی شخصیات کے خلاف پیپلز پارٹی جیالے پھر متحرک ہوگئے، مرکزی قیادت کو سندھ میں حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا، عام انتخابات سے قبل سندھ میں پارٹی کی صف بندی سے متعلق مشاورتی اجلاسوں میں جیالوں نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی اور حکومتی عہدے الگ کئے جائیں.

کارکنان کو پارٹی عہدے تفویض کئے جائیں تاکہ پارٹی کی موثر صف بندی کی جاسکے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے سینئر ورکرز کی جانب سے قیادت کے نام خط میں کہا گیا ہےکہ میٸر، ڈپٹی، چیٸرمین، واٸس چیٸرمین کیلئے ایسے عہدیدار منتخب ہوئے ہیں، جن کے پاس پارٹی عہدے بھی ہیں۔