عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا، فائل فوٹو
عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا، فائل فوٹو

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد کینڈین،سبزی کا بیوپاری قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد کینیڈین شہری قتل۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پاکستانی نژاد کینیڈین امین علوی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول پہلے بینک، پھر منی چینجر گیا اور 4 غریب بچوں کو عید شاپنگ کیلئے ناظم آباد لیکر گیا تھا، جہاں وہ لٹیروں کا نشانہ بن گئے۔

بچے نے بیان دیا کہ موٹر سائیکل پر 2 مسلح افراد آئے، ایک اترکر گاڑی کے قریب آیا اور آتے ہی کہا جو کچھ ہے نکال دیں، مسلح شخص نے انکل کی جیبوں میں ہاتھ ڈالا تو انکل نے پیچھے کردیا، جس پر اس نے فائرنگ کردی اور دونوں ملزمان فرار ہوگئے، بچے کے مطابق انکل کئی منٹ تک سڑک پر پڑے رہے، کوئی مدد کو نہیں آیا۔ ایک رکشے والے نے مدد کی، اسپتال پہنچے تو علاج کے دوران انکل کا انتقال ہو گیا، پولیس بھی تاخیر سے پہنچی۔پولیس کے مطابق مقتول ہر سال 2 بار کراچی آتے تھے، لواحقین جلد کراچی پہنچیں گے،جس کے بعد تدفین ہوگی۔

ادھر اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے آلو پیاز کا بیوپاری 45 نسیم جاں بحق ہوگیا، مقتول 6 بیٹیوں کا باپ تھا، ورثا نے مطالبہ کیا کہ پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، پولیس کے مطابق مقتول کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں گولیاں ماری گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قاتل ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے، ورثا کے ابتدائی بیانات قلم بند کرلئے۔ واضح رہے رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 70 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا۔