کراچی میں متعدد بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خالی ہوگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی ہدایات نظر انداز، عید الاضحی سے قبل ہی متعدد بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خالی ہوگئیں، کئی اے ٹی ایم آوٹ آف آرڈر ہوگئے جبکہ کئی پر کیش ختم ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، شہری کیش حاصل کرنے کیلئے ایک سے دوسرے بینک کی اے ٹی ایم کے چکر لگاتے رہے۔ صارفین نے شکوہ کیا ہےکہ عید پر اے ٹی ایم لنک ڈاون ہونا معمول بن چکا۔