کراچی : بلدیہ ٹائون میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین اسپتال میں دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے قریب رشید آباد میں فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں جنید، امتیاز اور فیصل شامل ہیں، جب کہ زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ محمد ایان ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی، جو فائرنگ کی ذد میں آگیا تھا، اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے، تاہم شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔