کراچی: واردات کے دوران اہلخانہ کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب فقیرا گوٹھ بشیر چوک کے قریب 4 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے تو کچھ افراد جاگ گئے اور ایک ڈاکو کو دھرلیا، تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران مبینہ ڈاکو دم توڑگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے کے مطابق متوفی سر پر ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوا، علی الصبح ساڑھے 4 بجے کے قریب 4 ملزمان گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔