ملک بھر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت جون 2023کے دوران 22.80فیصد کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیمنٹ کی مجموعی فروخت جون 2023کے دوران 22.80فیصد کمی سے 4.063ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جون میں 5.264 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے سیمنٹ کی جون 2023میں مقامی فروخت 3.487ملین ٹن رہی جو جون 2022 کی فروخت 4.979ملین ٹن سے 29.79فیصد کم رہی۔ سیمنٹ کی برآمدات میں اس عرصہ کے دوران 102.59فیصد اضافہ سے 5لاکھ76ہزار 309 ٹن رہی جبکہ جون 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 2لاکھ84ہزار 471ٹن رہی تھی۔جون 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.950ملین ٹن رہی جو جون 2022کی 4.220ملین ٹن فروخت سے 30.08 فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی جون 2023میں فروخت 1.113ملین ٹن رہی جو جون 2022کی 1.044ملین ٹن فروخت سے 6.60فیصد زائد رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جون 2023میں مقامی مارکیٹ میں 2.855ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جون 2022کی فروخت 4.122ملین ٹن سے 30.75فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جون 2023میں مقامی مارکیٹ میں 6لاکھ 32ہزار 93ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جون 2022کی فروخت 8لاکھ56ہزار 863ٹن سے 26.23فیصد کم رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جون 2023میں 95ہزار 333ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو جون2022کی 97ہزار163ٹن ایکسپورٹ سے 1.88فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں نے جون 2023میں 4لاکھ80ہزار 976ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو جون 2022کی ایک لاکھ87ہزار08ٹن ایکسپورٹ سے 156.78فیصد زائد رہی۔مالی سال 2022-23کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی فروخت و ایکسپورٹ) 44.579 ملین ٹن رہی جو مالی سال 2021-22کی 52.891ملین ٹن فروخت سے 15.71فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ مالی سال 2022-23کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 40.013ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی 47.635 ملین ٹن کے مقابلے میں 16فیصد کم رہی۔ مالی سال 2022-23 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 13.13فیصد کمی سے 4.566ملین ٹن رہی جو مالی سال 2021-22میں 5.256ملین ٹن رہی تھی۔مالی سال 2022-23کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 16.89فیصدکمی سے 32.776ملین ٹن رہی جو مالی سال 2021-22میں 39.439ملین ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ مالی سال 2022-23کے دوران 17.41فیصد اضافہ سے 1.069ملین ٹن رہی جبکہ مالی سال 2021-22میں ایکسپورٹ 9لاکھ11ہزار 65ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت مالی سال 2022-23کے دوران 16.12فیصد کمی سے 33.846ملین ٹن رہی جبکہ مالی سال 2021-22میں مجموعی فروخت 40.350ملین ٹن رہی تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مالی سال 2022-23کے دوران مقامی مارکیٹ میں 7.237ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو مالی سال 2021-22میں مقامی فروخت 8.196ملین ٹن سے 11.70فیصد کم رہی۔ شمالی علاقوں سے مالی سال 2022-23کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.53فیصد کمی سے 3.496 ملین ٹن رہی جو مالی سال 2021-22میں 4.345ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مالی سال 2022-23میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 14.41فیصد کمی سے 10.734ملین ٹن رہی جو مالی سال 2021-22میں 12.541ملین ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ برآمدی صنعتوں کو سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ ہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں متحرک ہوکر پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ برآمدات میں اضافہ معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے ارنجمنٹ کا معاہدہ ایک عبوری حل ہے اور ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے وسائل پر انحصارکرنا ہوگا۔