تمام طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ فائل فوٹو
تمام طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ فائل فوٹو

میٹرک بورڈ:اسپیشل بچوں کے منسوخ ہونیوالے پرچوں کی تاریخ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میٹرک بورڈ نے اسپیشل بچوں کے منسوخ ہونے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان کردیا ، ترجمان کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات 2023 قوت سماعت و گویائی سے محروم طلباء وطالبات کے منسوخ ہونے والے تین پرچے بارہ سے 14 جولائی تک لیئے جائیں گے ، اردوکا پرچہ 12جولائی کو ، آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ (تھیوری) کا پرچہ 13 جولائی کو اور جنرل ریاضی کا پرچہ 14 جولائی کو لیا جائے گا۔