کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اور گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شاہ فیصل کالونی، ڈرگ کالونی، ملیر، گڈاپ ٹاؤن، نیو کراچی، بحریہ ٹاؤن فیزتھری اور فور میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی شہر کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج بھی سورج سوا نیزے پر تھا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔