بائیکیا رائڈر کے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوپی موڑ پر ایس آئی یو نے کارروائی کرکے بائیکیا رائڈرکے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان بائیکیا رائڈر بن کر وارداتیں کرتے تھے اور شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور دو موٹرساٸیکلز برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔