گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا، فائل فوٹو
گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا، فائل فوٹو

کراچی:مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختٖلف مقامات سے اغوا ہونیوالی 4 لڑکیاں بازیاب کرلی گئیں، 2 ملزم گرفتار۔ ڈسٹرکٹ جنوبی پولیس نے طارق روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ مقدس کو ہیومین انٹیلیجنس او مغویہ ماریہ کو ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے بازیاب کروا لیا، جب کہ اغواء ہونے والی ایمان سید کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 7 سے اغوا ہونے والی 22 سالہ لڑکی کو بھی طارق روڈ سے بازیاب کرالیا گیا ہے، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج تھا، لڑکی کو سی پی ایل سی کی مدد سے ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس نے طارق روڈ سے بازیاب کرایا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم قمر شہزاد اور مفرور ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث تیسرا ملزم سعد فرار ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔