گلستان جوہر میں چھت کا کچھ حصہ گرگیا، بچی جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کے فلیٹ کی چھت کا کچھ حصہ گرگیا، 8 سالہ بچی جاں بحق، خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ اپارٹمنٹ کے مکین کا کہنا ہےکہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوچکے، متعدد شکایات کیں لیکن کوئی کام نہیں کرایا گیا۔ یونین بھی بلڈر کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یونین پیسے تو لیتی ہے مگر کام نہیں کرواتی۔ادھر پولیس نے بتایا کہ واقعے کےبعد گھر کے مالک کو حراست میں لے لیا، متاثرہ فیملی چاہے تو کارروائی کریں گے۔