جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع افواہ قرار

کراچی:  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع چھان بین کےبعد افواہ قرار، ترجمان سی اے اے کے مطابق ایکسچینج کو کال موصول ہوئی، اطلاع دینے والا بظاہر غیر ملکی معلوم ہورہا تھا، فوری سیکیورٹی ایجنسیز کو مطلع کیا گیا، اب تک کی معلومات کے مطابق اطلاع افواہ معلوم ہورہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ائرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہے۔