وادی حسین قبرستان کے اطراف 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وادی حسین قبرستان کے اطراف تین غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیے گئے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر اینٹی تھیفٹ سیل نے پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار اور 6 انچ کے 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے۔

انچارج اینٹی تھیفٹ سیل تابش رضا حسنین اور آپریشن انچارج اینٹی تھیفٹ سیل عامر خان نے وادی حسین قبرستان کے اطراف میں کاروائی کرتے ہوئے 3 ہائیڈرنٹس مسمار اور 2 کنکشن منقطع کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے کر ٹینکرز، پائپس، جوائینڈر، جنریٹر اور دیگر آلات ضبط کرکے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔