ترک صدرانتخاب جیتنے کےبعد پہلے سرکاری دورے پر سعودیہ پہنچ گئے

جدہ (امت نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان مئی میں ترکی کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق متعدد سعودی حکام کو اردوان کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا جب وہ بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں سعودی،ترک تجارتی فورم کے مقام پر پہنچے۔اپنے دورے کے دوران رجب طیب اردوان سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے ترک صدر سعودی ترک بزنس مین فورم سے پہلے ایک تقریر بھی کریں گے۔