جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ایم پی ایز پرویز خٹک کے اجلاس سے برآمد

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے دو سابق ایم پی ایز کو جیل سے پرول پر رہا کیا گیا، جس پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے آج اپنی نئی جماعت (پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز) کے قیام کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے ایک شادی ہال میں تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں تحریک انصاف کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز کے قیام کی تقریب میں 2 سابق ایم پی ایز کو جیل سے اجلاس میں پہنچایا گیا، اور دونوں ارکان کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پرول پر رہا کیا گیا۔
اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان کو 24 گھنٹے کیلئے پرول پر رہا کیا گیا تھا، اورملزمان وقت سے پہلے جیل واپس پہنچ چکے ہیں۔