کلرک کا مبینہ رشوت لینے پرہائی کورٹ سےرجوع

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کلرک یونس نے مبینہ رشوت لینے پر عدالت سے رجوع کرلیا سندھ ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو درخواست پر کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ کلرک کی درخواست پر تحقیقات کی جائیں وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران نے میرے موکل کو دو روز قید میں رکھا اینٹی انکروچمنٹ ایس ایچ او جہانزیب،تفتیشی افسر سہیل اختر رشوت لینے میں شامل ہیں دو روز رکھنے کے بعد چار لاکھ روپے لے کر چھوڑ دیا تھا اینٹی کریشن میں درخواست دے رکھی ہے اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دیا جائے میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔