کراچی میں بجلی 2 روپے 33 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کراچی: ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہوسکتی۔ کے الیکٹرک اور سی پی پی نے ایف سی اے کی مد میں درخواستیں نیپرا میں دائر کردیں، جس پر 26 جولائی کو سماعت ہوگی۔

منظوری کی صورت صارفین ایک ماہ کیلئے اضافی قیمتیں ادا کریں گے۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 1 روپے 89 پیسے بڑھ سکتی۔