عمران خان پرملک کیخلاف سازش کا مقدمہ چلنا چاہئے،شرجیل میمن

کراچی : وزیراطلاعات،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے انکشافات پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی،عمران خان نے اقتدارکو بچانے کیلیے سائفرکا ڈرامہ رچایا۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان کے بعد حقیقت سب کے سامنے آگئی،ایک بہروپئے نے اقتدارکی خاطرپوری دنیا میں پاکستان کی ڈپلومیسی کمپرومائزکیا،پی ٹی آئی چیئرمین نے اقتداربچانے کیلئے فارن پالیسی کو داؤ پرلگایا اورپاکستان کو ڈپلومیٹک میدان میں تنہا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،عمران خان پرملک کیخلاف سازش کا مقدمہ چلنا چاہئے۔