سی ٹی ڈی کی کارروائی،استاد اسرائیل گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کے  انسداد دہشتگردی سیل نے ڈیفنس سے استاد اسرائیل گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے انسداد دہشت گردی سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران  تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈیفنس سے گرفتار کئے گئے تینوں ملزموں کا تعلق استاد اسرائیل گروہ سے ہے، جو  ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق استاد اسرائیل گروہ کے کارندے غیر ملکی ہیں۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔