کراچی: پیپلز بس سروس نئے روٹس پر چلانے کا اعلان

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ جلد ہی کراچی میں پیپلز بس سروس کا نئے روٹس پر آغاز ہوگا۔ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے، اگست، اکتوبر میں مزید بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، شہریوں کو سستی اور بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ترجیح ہے، پیپلز پارٹی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔