کراچی میں  بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روزسے موبائل فون سروسز متاثرہونے سے شہری پریشان ہیں،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 10 محرم تک کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہیگی،علاوہ ازیں کراچی میں کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی طویل دورانیہ کیلئے معطل ہونے پربھی موبائل فون سروس متاثرہونے سے شہری پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں بشمول اسٹیل ٹاؤن،گلشن حدید، جعفرطیار سوسائٹی، محمود آباد،کورنگی،لانڈھی، ملیر15، فیوچرکالونی،داؤد چورنگی،ذکریا گوٹھ موبائل سروس معطل ہے۔پیپری اوربن قاسم ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثرہونے کی  شکایات ہیں۔