ناردرن بائی پاس پرڈاکوؤں نے تاجرکو قتل کردیا

کراچی : گلشن معمارناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سبزی منڈی کا تاجرجاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گلشن معمارتھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے سلوررنگ کی کرولا گاڑی رجسٹریشن نمبربی ٹی اے 737 پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 40 سالہ نعمان نصیرشدید زخمی ہوگیا اسے اسکا ساتھی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیکرپہنچا جہاں وہ چل بسا،مقتول نعمان نصیرنیوسبزی منڈی میں فروٹ کا تاجر،سپرہائی وے برنس کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کا رہائشی اورپانچ بچوں کا باپ تھا.

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیرمیمن کے مطابق مقتول اپنے ساتھی کے ہمراہ ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کراس کر کے کچے کے راستے گلشن معمارجا رہا تھا کہ راستے میں 2 موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے ڈکیتی کی نیت ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پرفائرنگ کردی،ایک گولی مقتول کے سینے پرلگی،واضح رہے کہ رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 81 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 500 سے تجاوزکرچکی ہے۔