لانڈھی: فیکٹری کی آگ میں شدت، تیسرے درجے کی قرار

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیدیا گیا۔ دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور 1 اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔واٹر بورڈ نے لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی، جہاں سے پانی سے بھرے کئی ٹینکرز جائے حادثہ پر پہنچ گئےہیں،واٹر بورڈ حکام آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، آگ پر قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔