سی ٹی ڈی کا کومبنگ آپریشن،5 مشکوک افراد زیرحراست

کراچی: شہر میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں مرحلہ وارکومبنگ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن سہراب گوٹھ اورگلشن معمارکے اطراف علاقوں میں کیا گیا،انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 152 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا،ایک مشتبہ کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی منتقل کیا گیا جبکہ 4 مشتبہ افراد کو مزید تصدیق کیلئے متعلقہ تھانہ کے سپرد کردیا گیا۔