جامعہ کراچی،امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس (اے ڈی ایس) کے لئے امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (اے ڈی اے)کے لئے امتحانی فارم 03 اگست جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس (اے ڈی ایس) کے لئے امتحانی فارم 07 اگست 2023 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائےجاسکتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کےامتحانی فارم 12100 روپےفیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ،اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 15400 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔