کراچی : گھر میں کیڑے مار دوا ڈالنے سے بچہ جاں بحق

کراچی : ہجرت کالونی میں گھر میں کیڑے مار دوا سےڈالنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جب کہ دو بچیوں کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کی حالت غیر ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر میں کیڑے مار دوا ڈالی گئی تھی، جس کے باعث بچوں کا دم گھٹ گیا، اور فرحان نامی ایک 9 سالہ بچہ فرحان جاں بحق ہوگیا۔